پنجاب میں ڈینگی کے مزید 119 کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 119 کیسز رپورٹ(dengue cases reported) ہوئے ہیں۔سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 53، ملتان سے 18، گوجرانولہ سے 15، راولپنڈی اور شیخو پورہ سے 5، 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈینگی کے سیالکوٹ سے 4، اوکاڑہ اور سرگودھا سے 3، 3 کیسز، قصور اور خانیوال سے 2، 2، اٹک، ننکانہ، نارووال،حافظ آباد، بہاولپور، جہلم، ڈیرہ غازی خان، پاکپتن اور چنیوٹ سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 18 ہزار 22 کیسز رپورٹ(dengue cases reported) ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں 645 ڈینگی مریض زیرِ علاج ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1495 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔

پنجاب کے سیکریٹری صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور کے 1153 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔