اسلام اباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، مزید 77 افراد میں ڈینگی کی تشخیص

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) – اسلام اباد میں ڈینگی کیسز ( Dengue cases ) میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 77 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 50 کیسز سامنے آئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 472 ہو گئی۔ شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 27 کیسز سامنے آئے۔ شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 1 ہزار 800 ہو گئی۔ پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 26 مریض داخل ہیں۔

فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 9 مریض داخل ہیں۔ سی ڈی اے اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 مریض داخل ہیں۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔