وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ(decision of federal cabinet) کا اجلاس آج ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں این ڈی ایم اے سیلاب کی صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے کے بعد قانونی کارروائی پر مشاورت اور آئی ایم ایف سے معاہدے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور معیاد سے زائد مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔