ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کی ’بھرپور‘ تعریف کردی

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے اہم آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا(David Wiese) نے کہا ہے کہ میرے کرکٹ کیریئر میں ایک نئی روح پھونکنے پر ہمیشہ لاہور قلندرز کا شکر گزار رہوں گا۔ڈیوڈ ویسا نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے خود اعتمادی بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے لاہور قلندرز کو جوائن کیا ہے، میرے لیے ہر چیز اچھی ہو رہی ہے۔

ڈیوڈ ویسا(David Wiese) نے کہا کہ کرکٹ میں میرا کیریئر دوبارہ سے شروع کرنے میں پی ایس ایل پرفارمنس کا کردار اہم ہے۔

لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑی نے کہا کہ میں کہیں بھی اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا مگر پھر بھی لاہور قلندرز نے مجھ پر بھروسا کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے پی ایس ایل میں موقع دے کر مجھ پر اعتماد کیا، خوش قسمتی سے میں نے پہلے ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ڈیوڈ ویسا نے کہا کہاب دنیا میں جتنے بھی ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں سب لاہور قلندرز کی وجہ سے ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔