ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن

ڈی آئی خان میں ضلع ٹانک کے علاقے میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور ٹارگٹ کلر شاہ زیب اور دانیال ہلاک ہو گئے۔

آپریشن کے دوران قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بدامنی ،اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔