پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو(Cristiano Ronaldo) نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔گزشتہ روز گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو(Cristiano Ronaldo) پنالٹی پر گول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔
فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔
Out of this world 🇵🇹
🖐 Cristiano Ronaldo becomes the first man to score at five FIFA World Cups#FIFAWorldCup | @Cristiano pic.twitter.com/3UKqXLsZWd
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 24, 2022
اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ 2014،2010،2006 اور 2018 میں بھی گول اسکور کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔