ورلڈ کپ: نیدر لینڈز اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا

ورلڈ کپ(Cricket World Cup 2023) کا پندرہواں میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔آج نیدر لینڈز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دھرم شالہ کے ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جہاں آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ جنوبی افریقا نے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ نیدر لینڈز نے کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔