ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

ورلڈ کپ(Cricket World Cup 2023) کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔آسٹریلیا کی طرف سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 200 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بنائی ۔

ڈیوڈ وارنر کو 10 رنز پر اس وقت ایک بہترین موقع ملا جب اسامہ میر نے شاہین آفریدی کی بال پر وارنر کا ایک آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے ۔

ڈیوڈ وارنر 163اور مچل مارش121رنز بنا کر نمایاں رہے،مارکس اسٹوئنس21، مارنس لبوشین8اوراسٹیو اسمتھ نے7رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے5وکٹیں حاصل کیں،حارث روف3اور اسامہ میرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔