ورلڈ کپ (Cricket World Cup 2023)کے سولہویں میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی اور نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ افغانستان نے ایک میچ جیتا ہے۔