ملک میں کورونا کے مزید 459 کیسز رپورٹ

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی انتقال نہیں ہوا، مزید 459 افراد میں کورونا وائرس(CoronaVirus In Pakistan) کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز 16ہزار 419 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح پونے تین فیصد رہی، جبکہ ملک میں 163مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا کی صورتحال پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.46 فیصد رہی، لاہور میں یہ شرح 5.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


گزشتہ روز حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد رہی، پشاورمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد جبکہ ملتان میں کیسز کی شرح 2.58 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.33 فیصد رہی، گلگت میں کورونا کیسز کی شرح 14.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز گجرات میں مثبت کیسز کی شرح 1.12 فیصد، بہاولپور میں 3 فیصداور میرپور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔