مزید 779 کورونا کیسز، 2 مریضوں کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس(CoronaVirus In Pakistan) کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر آ گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 779 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 182 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 44 ہزار 910 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 92 لاکھ 56 ہزار 82 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔