ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے

Breaking News: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ این آئی ایچ حکام نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 مریض جاں بحق ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں 3 اور اسلام آباد میں ایک شخص جان سے گیا۔ ایک روز میں کورونا کے مزید 13 ہزار 455 ٹیسٹ کئے گئے۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ مردان میں شرح 6.54 فیصد جبکہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 6.15 فیصد رہی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔