پاکستان: 1 دن میں 653 کورونا کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا وائرس (CoronaVirus In Pakistan)کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 653 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 113 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 403 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 39 ہزار 275 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 343 زیرِ علاج مریضوں میں سے 162 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 15 لاکھ 529 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 950 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 318 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 43 ہزار 523 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک

کُل 27 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار 3 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 72 لاکھ 62 ہزار 916 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 65 لاکھ 5 ہزار 821 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 83 ہزار 84 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 118 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 920 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 574 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 132 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 381 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 413 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 582 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 763 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔