پاکستان: کورونا کیسز کی شرح نصف فیصد سے بھی کم

Breaking News:پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 73 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 607 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 988 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 949 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔