پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 236 کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس(CoronaVirus) کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 236 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزید 226 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 424 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 741 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 294 زیرِ علاج مریضوں میں سے 152 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 3 ہزار 23 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 92 لاکھ 16 ہزار 586 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 52 ہزار 990 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 78 لاکھ 16 ہزار 514 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 680 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 49ہزار 53 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 86 ہزار 190 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 130 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 9 ہزار 729 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 580 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 328 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 325 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 670 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 438 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 616 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 770 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔