چین میں کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ

چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر کورونا وائرس(corona virus in China) مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق چین نے 8 جنوری سے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا(corona virus in China) سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں وائرس کے پھیلنے کی حقیقی حد کو کم رپورٹ کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب یونان، جرمنی اور سوئیڈن نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط عائد کردی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔