یورپی یونین، 6 ماہ تک کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین منظور

یورپی یونین نے چھ ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین ( Corona vaccine ) لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کو فائزر اور ماڈرنا کورونا ویکسین لگائی جاسکے گی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کو اب بھی صحت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کووڈ 19 عالمی ہیلتھ ایمرجنسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے ممالک کو کورونا کے کم کیسز کے باوجود نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔