چین میں کورونا سے ایک ہفتے میں 13 ہزار اموات

چین میں کورونا وائرس(Corona in China) کے حملے جاری ہیں، بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے مطابق 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار اموات ہوئیں۔ چینی حکام کی جانب سے بتائی گئی اموات میں گھر پر ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔

ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے۔

چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر کورونا وائرس (Corona in China)کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ شہری اس دوران احتیاط کریں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔

چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران کورونا وائرس سے اسپتالوں میں تقریباً 60 ہزار اموات ہونے کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔