چین، کورونا کیسز بڑھنے پر عمارتیں سیل، کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

Breaking News: عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر چین کے مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چین میں تیسرے روز ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں عمارتیں سیل جبکہ کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق گوانگزہو میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر متعدد علاقے سیل، تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح چین کےشہر ووہان میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، زیننگ میں سبزی اور پھلوں کے اسٹور بند کر دیے گئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق بیجنگ کا یونیورسل ریزورٹ تھیم پارک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔