چین میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی

چین میں کورونا وائرس(Corona cases) سے اموات میں 80 فیصد جبکہ کیسز میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔چینی حکام کے مطابق دسمبر کے آخر اور جنوری کی ابتداء سے کورونا وائرس کی لہر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔چینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں پیر کے روز کورونا وائرس(Corona cases) سے 896 اموات ہوئیں۔

چینی طبی حکام نے بتایا ہے کہ حالیہ اموات میں 4 جنوری کے مقابلے میں 79 فیصد کمی آئی ہے۔

چینی طبی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شدید نوعیت کے کورونا کیسز بھی پیر تک کم ہو کر 36 ہزار ہو گئے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔