توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کے خلاف 13 دستمبر کو اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن کیس (Contempt Election Commission Case) میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں 13 دستمبر کو سماعت کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس (Contempt Election Commission Case) سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوگی، عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل جائے گا۔

وزارتِ داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل اور قانونی قواعد وضوابط پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کی تھی اور وزارت قانون سے رائے لے کر اڈیالہ جیل میں عمران خان اور فواد چوہدری کے ٹرائل کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔