رکن کانگریس شیلا جیکسن کا پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے خط

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی(Congresswoman Sheila Jackson) نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کردی۔انہوں نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005 میں زلزلہ زدگان کے لئے50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی(Congresswoman Sheila Jackson) کا کہنا تھا کہ امداد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، جانیں بچائی جاسکیں گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔