وزیراعلی پنجاب کی دربار بابافرید گنج شکر آمد، دربار بابا فریدؒ زائرین کے لیے بند کر دیا گیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) – وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی ( Pervaiz Elahi ) کی دربار بابافرید گنج شکر آمد ہوئی۔ دربار بابا فریدؒ زائرین کے لیے بند کر دیا گیا۔

دربار بابا فریدؒ آمد پر سابق ایم پی اے دیوان عظمت چشتی نے انکا استقبال کیا۔ چودھری پرویز الہی نے دربار بابا فرید پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعلی کی آمد پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب ہوئی۔ چودھری پرویز الہی نے ہندو اوردیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر دیوالی کا کیک کاٹا۔ اقلیتی برادری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

چودھری پرویز الہی نے کہا اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ دئیے جا رہے ہیں۔ اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد اور ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔