عمران خان کی جانب سے ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت نہیں ملی، وزیر اعلیٰ کے پی کے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ(Chief Minister K.P.K) محمود خان نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی ہدایت نہیں ملی۔محمود خان نے کہا ہے کہ جیسے ہی عمران خان کا حکم ملا اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر عمل درآمد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کو اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس بھیجوں گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری گورنر کو موصول ہوگئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔