چیف جسٹس نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کر دیا

چیف جسٹس(Chief Justice) قاضی فائز عیسی نے وکیل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔چیف جسٹس کی جانب سے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل محمد شعیب خان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جرمانے کی رقم فلاحی ادارے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔

چیف جسٹس (Chief Justice)نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی،آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا تھا کہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش کریں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔