اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں فوڈز کی دنیا کے مشہور نام’چیزئیس‘(Cheezious) نے بریسٹ کینسر سے آگاہی میں معاونت کے لیے ملک کی مشہور جامعات بشمول رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور بحریہ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد ہر سال اکتوبر کے مہینہ میں بریسٹ کینسر کی روک تھام کے لیے چلائی جانے والی آگاہی مہم میں ان کی معاونت کرناہے۔
اس تعاون میں مختلف قسم کی سرگرمیاں اور اقدامات شامل ہیں جس کا مقصد آگاہی اور صحت کے لیے مختلف اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ایک مشہور دوا ساز کمپنی’مارٹن ڈاؤ‘ نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیشن کا اہتمام کیا جبکہ شوکت خانم نے نسٹ میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں طلباء کو چھاتی کے کینسر اور جلد تشخیص کی اہمیت کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی گئیں۔دوسری جانب بحریہ یونیورسٹی میں Pinktober کی تھیم پر سپورٹس ویک منایا گیا۔ان میڈیکل کیمپس اور سیشنز میں بریسٹ کینسر کی جانچ، چیک اپ اور اسکریننگ کے بارے میں بتایا گیاجس کامقصد Pinktober مہم میں شامل لوگوں کو صحت کی اہم سروسز تک رسائی یقینی بناناتھا۔
چیزئیس(Cheezious) ان تمام ایونٹس کا فوڈ پارٹنر تھا جس نے ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان ایونٹس میں فوڈزفراہم کر کے چیزئیس نے شرکاء کو خوراک اور توانائی کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
چیزئیس کے ہیڈآف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہاہے کہ،”بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی جیسے عظیم مقصد میں ان اداروں کے ساتھ شراکت داری پرہمیں فخر ہے۔ماہ اکتوبرکی تقریبات میں ہماری شرکت ایک مثبت پیش رفت ہے جو بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ہمیں ان اقدامات پر فخر ہے اور امید ہے کہ اس تعاون کی بدولت بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔“
یہ تعاون بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک قابل تحسین کوشش ہے جو لوگوں کو اپنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتا ہے۔ معزز تنظیموں کے ساتھ حالیہ شراکت داری کے ذریعے چیزئیس،بریسٹ کینسر سے متاثرہ افراد کے لیے تعاون جیسے ایک اہم مقصد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔