صوبہ بھر میں دودھ کی پیداوار بڑھانیوالے بڑے ڈیری فارمز کی چیکنگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صوبہ بھر میں دودھ کی پیداوار بڑھانے والے بڑے ڈیری فارمز کی چیکنگ کا آغاز کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 161 ڈیری فارمز کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 16 کی پروڈکشن بند،28 کو جرمانے اور 115کو وارننگ نوٹسزجاری کردیے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور ڈویژن میں 20، فیصل آباد26،ملتان32،راولپنڈی11، گوجرانوالا16، سرگودھا24اور ساہیوال میں 14 ڈیری فارمز کی چیکنگ کی۔جدید لیکٹواسکین مشین سے چیکنگ کے دوران پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائے جانے پر2860 کلو ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھاکہ قوانین کے مطابق دودھ میں پانی سمیت کسی بھی پاڈر یاکیمیکل کی ملاوٹ جرم ہے۔ ملاوٹی یا قدرتی اجزا سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔