شہباز شریف نے ہماری گندم روک لی، ان کا بندوبست کریں گے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

تلہ گنگ (نیوز ڈیسک) – وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی ( Chaudhry Pervaz Elahi ) نے کہا کہ شہباز شریف نے ہماری گندم روک لی، ان کا بندوبست کریں گے۔

تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، یہ کتنا انتقام لیں گے؟ سیلاب زدگان کیلئے باہر سے پیسہ آیا، انہوں نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب سے دشمنی لے رکھی ہے، ان کا بندوبست کرنے کیلئے عمران خان مل گئے، موجودہ حکمران جس ملک بھی جاتے ہیں وہاں ان کو عمران خان ملتا ہے، یہ جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں، مسلم لیگ ق نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے کی خوشی میں جلسہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فوری دینے کی درخواست بھی کی۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا پنجاب کے پاس موجود گندم صرف فروری تک کیلئے ہے، پاسکو اور فوڈ سکیورٹی کو بھی آگاہ کیا جا چکا، صوبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔