بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکومتی 3 بڑوں میں رابطے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (PTI) چیئرمین عمران خان کی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین میں رابطے ہوئے ، آصف زرداری، میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ساتھ ہی پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات میں شکست کے حوالے سے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ عوام نے لیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہ تھا، انتخابی عمل پرامن ہونے پر پنجاب حکومت قابل ستائش ہے، مشکل فیصلوں کی وجہ یہ صورتحال پیش آئی۔

تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کرانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اوراتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سےتفصیلی لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا۔