پشاور میں چکن پاکس کے 11 کیسز رپورٹ

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پشاور میں چکن پاکس (cases of chicken pox)کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر شوکت علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر میں چکن پاکس کے 11 اور چترال میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں، چکن پاکس خطرناک بیماری نہیں لیکن متاثرہ مریض سے دوسروں کو لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چکن پاکس کا دورانیہ 5 سے 10 دن تک ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہاسپتالوں میں چکن پاکس (cases of chicken poxسے متاثرہ مریضوں کے لیے الگ وارڈز بنا دیے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔