بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس(case of Congo virus) کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس(case of Congo virus) کے مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ 11 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں آنے والے نئے مریض کا تعلق مشرقی بائی پاس سے ہے۔