نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حلف اٹھالیا

محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ(Caretaker Chief Minister Punjab ) کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور ساتھ ہی گورنر پنجاب کو اُن سے حلف لینے کے لیے کہا تھا۔

خیال رہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب(Caretaker Chief Minister Punjab ) تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کی حکومت نے الیکشن کمیشن کو احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام جبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام بھجوائے تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔