اپنا گھر بنانا خواہش تک محدود، اینٹ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے پریشان کن خبر،اینٹ کی قیمتوں(Brick prices) میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمینٹ، بجری، ریت اور اینٹ کی قیمتوں (Brick prices)میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب اب خواہش تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں پر کنڑول نہ ہونے کے باعث قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ہوشربا اضافے کی وجہ سے اینٹ کی قیمت فی ہزار 15 ہزار سےتک پہنچ گئی ہے ۔

جبکہ سیمنٹ کی بوری 12سو روپےکی ہو گئی ہے، سریا کا ریٹ 270 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے اوربجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18ہزار روپے تک پہنچ گیاہے۔

بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے تعمراتی کام رک چکا ہے جس کےباعث مزدورطبقہ بری طرح متاثر ہورہاہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔