جاز کے زیراہتمام چھاتی کے کینسر سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم

اسلام آباد۔ 28 اکتوبر، 2022۔۔ پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والے سب سے بڑے ڈیجیٹل نیٹ ورک جاز( Jazz) نے چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے عوام الناس سمیت خود اپنے ملازمین کو بھی اس موذی مرض سے بچاؤ کے لیے وقتاً فوقتاً چیک اپ کی یاد دہانی اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے مسلسل ایک ماہ کی مہم چلائی۔

ایشیائی ممالک میں سے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہر نوخواتین میں سے ایک عورت میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہونے کا خطرہ ہے اور ہر سال40 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جبکہ ان میں سے صرف 19ہزار خواتین میں اس موذی مرض کی تشخیص ہو پاتی ہے۔

جاز کے دفاتر اور تجرباتی مراکز کو اس اہم پیغام کی جانب راغب کرنے اور ایک یاد دہانی کے طور پر گلابی رنگ سے روشن کیا گیا۔ اس اقدام سے خواتین کو باقاعدگی سے چیک اپ کروانے اور چھاتی کے کینسر سے متعلقہ حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی۔مزید برآں، جاز کمپنی نے پنک ربن کے ساتھ مل کر ملک بھر کی تمام برانچز میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جبکہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے ساتھ ایس ایم ایس اورکینسر سے آگاہی والے بل بورڈزکی تنصیب میں شراکت داری کی ہے۔

جاز کی ہیڈ برائے ڈی اینڈ آئی صباحت بخاری نے کہا کہ،”جاز پاکستانی خواتین کو موثر، معیاری ضروری صحت کی دیکھ بھال کی سروسز تک ڈیجیٹل رسائی فراہم کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی طاقت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اکیس ہزار سے زائد خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص نہیں ہوپاتی، ہماری ان کوششوں کا مقصد اس موضوع پر گفتگو کی راہیں کھولنا تھا۔ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو چھاتی کے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔“

شوکت خانم، پنک ربن اور اتحاد (ITTEHAD)کی ٹیموں نے بھی چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے جاز کے دفاتر کا دورہ کیا۔ جازنے ملازمین کو پنک کارڈز (خاندان کے افراد کے لیے بھی قابل قبول) فراہم کیے ہیں جو خواتین کو صحت کی دیکھ بھال کے مختلف ٹیسٹوں جیسا کہ ہارمون پروفائلز اور میموگرام سمیت خواتین سے متعلق دیگر طبی ٹیسٹوں پرپچاس فیصد تک رعایت فراہم کرتے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔