بالی ووڈ کی برسوں قبل کی گئی ایک اور چوری پکڑی گئی

Bolywood: بالی ووڈ کے مشہور زمانہ گانے ’’جب کوئی بات بگڑ جائے‘‘ کی بات بگڑ گئی، زبان زد عام گانا آسٹریلوی پاپ بینڈ کے گانے کی نقل نکلا۔بالی ووڈ انڈسٹری کی برسوں قبل کی گئی چوری پکڑی گئی، 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلم ’جُرم‘ کا گانا جب کوئی بات بگڑ جائے در حقیقت چوری کیا ہوا ہے۔

بھارتی گانا آسٹریلوی گانے ’500 مائیلز‘ کی نقل ہے، اصل گانا پاپ بینڈ ’دی سیکرز‘ نے 1964 میں ریلیز کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی گانا کمار سانو اور سادھنا سرگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کی دھن معروف کمپوزر راچیش روشن نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری اندیور اور پایم سعدی نے کی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔