بالی و ڈ حسیناؤں کے عروسی ملبوسات کی حیران کن تفصیلات

بالی وڈ اداکاراؤں(Bollywood actresses) کی شادی ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خبروں کی زینت بنتی ہے جس کی بڑی وجہ مداحوں کا اپنی پسندیدہ فنکاروں کی زندگی میں دلچسپی ہے۔

رواں برس سمیت گزشتہ دو سالوں میں بالی وڈ اداکاراؤں (Bollywood actresses) کی صفِ اول کی اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، 2021 ءکے آخر میں کترینہ، 2022ء میں عالیہ بھٹ جبکہ رواں سال فروری میں کیارا اڈوانی کی شادی ہوئی۔

ان تینوں کی شادی سے متعلق میڈیا میں خبریں آتی رہیں لیکن شادی سے قبل انہوں نے تصدیق نہیں کی، البتہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے مداحوں کو مطلع کیا۔

1- کترینہ کیف نے اپنی شادی کیلئے سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ لہنگا پہنا، اس لباس کی قیمت17لاکھ بھارتی روپے تھی۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9دسمبر 2021 کو ہوئی۔

2- 14 اپریل 2022 کو رنبیر کپور کے ساتھ شادی کرنے والی عالیہ نے شادی کے روز لہنگے کے بجائے ساڑھی پہننا بہتر سمجھا۔ان کی ساڑھی کا رنگ آف وائٹ تھا جسے سبیا ساچی نے ڈیزائن کیا تھا، اس ساڑھی کی قیمت تقریباً 50 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

3- کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی رواں برس 7 فروری کو ہوئی، کیارا نے منیش ملہوترا کا لہنگا پہنا، جس کی قیمت تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔