شاداب خان بھی بگ بیش لیگ کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان بھی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی بی بی ایل میں معاہدے کیلئے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں، ان کے برسبین ہیٹ کے ساتھ معاملات طے پارہےہیں۔
ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر شاداب خان فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل شاداب خان نے 4 سال پہلے برسبین ہیٹ کی بی بی ایل میں نمائندگی کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حارث رؤف، محمدحسنین، سید فریدون اور احمد دانیال کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔