بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کپتان بابر اعظم کے 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل ہوگئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنز بنانے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔


بابر اعظم پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے جاوید میانداد نے 248،سعید انور نے 255 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔