بابر اعظم نمبر 1 پوزیشن کیساتھ ورلڈ کپ میں داخل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم(Babar Azam) کی ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے اور وہ اسی حیثیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں داخل ہوں گے۔آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابر اعظم کی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم بھارت کے شبمن گل اور بابر اعظم کے درمیان فاصلہ مزید کم ہو گیا ہے۔

بابر اعظم (Babar Azam)کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے ہیں۔

رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان کا 10 واں نمبر ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

افغانستان کے راشد خان چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔