بابر اعظم نے عاقب جاوید کو جواب دے دیا

Sports News: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو جواب دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میں پرواہ نہیں کرتا کہ باہر لوگ کیا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی رائے رکھتا ہے، ہمیں اس بارے میں نہیں سوچنا چاہیے کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ذاتی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے انہیں ساری صورتِ حال کو سمجھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا تھا کہ ہمارےاوپنرز کا جو انداز ہے وہ 150 سے 160 رنز سے زیادہ کا حصول مشکل میں ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سب نے دیکھا کہ کیا ہوا، ہمیں اپنی اپروچ کو تبدیل کرنا پڑے گا، اگر آپ ایک ہی انداز میں کھیلتے رہیں گے تو مخالف آپ کو ٹریپ کرنا شروع کر دیں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔