والد کی بابر اعظم کیلئے حوصلہ افزاء پوسٹ

Sports News: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کی جانب سے بیٹے کے لیے حوصلہ افزاء پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی نئی کِٹ میں چنگھاڑتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں اعظم صدیقی نے ایک حوصلہ افزاء شعر لکھا ہے۔

’مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے، یوں تکبر نہ کرو ہم بھی ہیں بندے اُس کے، سجدے بُت کرتے ہیں حامی جو خدا ہوتا ہے‘

Azam Saddique

بابر اعظم کے والد کی اس پوسٹ پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بابر اعظم سے دوبارہ سے بہتر کھیل پیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم کو دوبارہ سے پرانی فارم میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں آج پہلا میچ 7:30 پر کھیلا جائے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔