اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی( Azam Sawati ) کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔