وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ مستعفی ، صدر عارف علوی کو استعفیٰ ارسال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) – وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ( Azam Nazeer Tarar) مستعفی ہوگئے، صدرِمملکت عارف علوی کو استعفیٰ ارسال کردیا۔

وزیر قانون نے استعفے میں بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں، مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذباتی نعرے بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اوراداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔