فلسطینی پرچم بلے پر کیوں لگایا ؟ اعظم خان پر جرمانہ عائد

کراچی: قومی ٹی 20 کرکٹ کے میچ میں کرکٹر اعظم خان(Azam Khan) کو بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگایا تھا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان(Azam Khan) کو کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔