پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی(Ayesha Gulalai) نے سابق وزیر اعظم کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان( Cheif Justice Of Pakistan)جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔
عائشہ گلالئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان (Imran Khan)آرمی سمیت ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ریاستی اداروں پر تنقید کے خلاف عائشہ گلالئی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا، کہاسابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لیکر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے۔ pic.twitter.com/puqsKbws1Y
— Maryam Nawaz (@maryamnawazkhan) June 27, 2022
انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں، سابق وزیر اعظم کیخلاف ازخود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اپنے خط میں سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے اور عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالا جائے۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے اگست 2017ء میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔