شوٹنگ سیٹ پر حملہ، زخمیوں کیلئے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی کے بعد اداکارہ حرا مانی، چایلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد اور خوشی ماہین نے بھی شوٹنگ کے دوران ہونے والے حملے(Attack on the shooting set) کی شدید مذمت کردی اور زخمی عملے کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ یہ ایک بہت بُرا حادثہ تھا جس کا مشاہدہ کیا، دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی زندگی میں کبھی ایسے کسی واقعے سے نہ گزرے۔

انہوں نے عملے کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بچانے کے لئے اپنی آخری حد تک کوشش کی اور زخمی ہوگئے۔

حرامانی اور دیگر چائلڈ آرٹسٹ نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔