ایشیا کپ: بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ (Asia Cup)کے لیے بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا۔اس حوالے سے غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ(Asia Cup) کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جو کہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ضد کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ بھارت میں رواں برس کھیلا جانا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔