ایشز سریز: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پیٹ کمنز ٹیم سے باہر

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ میزبان ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کررہے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں دو دو تبدیلیاں کی ہیں، مہمان ٹیم نے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو جانے کی وجہ سے مائیکل نیسر اور جھائے رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے ہیں اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کورونا آئسولیشن میں رہنے کے باعث پلئینگ الیون سے آؤٹ ہوئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔