ایشیز سریز: دوسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے میزبان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان فٹ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ جھے رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے جس کے بعد وہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔