اقوام متحدہ کا کینیا پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے زور

نیو یارک (نیوز ڈیسک) – اقوام متحدہ نے کینیا پر صحافی ارشد شریف (Arshad Sharif) کے قتل کی تحقیقات کیلئے زور دیا۔

ترجمان یو این سیکرٹری جنرل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کینیا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرکے عوام کے ساتھ شیئر کرے۔ ارشد شریف کے قتل کی رپورٹ دیکھی ہے، محرکات کی مکمل تفتیش ہونی چاہئے۔ کینیا کی حکومت نے تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آنا ضروری ہیں۔

ادھر مقتول صحافی کی بیوہ جویریہ صدیق نے ارشد شریف کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی، کہتی ہیں دبئی حکومت سے سوال ہے کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیوں کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔